donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Abrar Ahmed
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کچھ کام نہیں ہے یہاں وحشت کے برابر *

کچھ کام نہیں ہے یہاں وحشت کے برابر
سو تم ہمیں غم دو کوئی ہمّت کے برابر
کب لگتا ہے جی راہ سہولت میں ہمیشہ
اور ملتا ہے کب رنج ، ضرورت کے برابر
آسایش و آرام ہو ، یا جاہ و حشم ہو
کیا چیز یہاں پر ہے محبّت کے برابر
گنجایش افسوس نکل آتی ہے ہر روز
مصروف نہیں رہتا ہوں فرصت کے برابر
بھر لاے ہیں ہم آنکھ میں رکھنے کو مقابل
اک خواب تمنا تیری غفلت کے برابر
رکھ دیں گے ترے پاؤں میں ہم موج میں آ کر
دنیا ہے کہاں جان کی قیمت کے برابر
پھر کشمکش سود و زیاں ،کار زیاں ہے
جب جیت بھی ٹھہری ہے ،ہزیمت کے برابر
جینے میں جو احساس تفاخرہے ،کہاں ہے
جیتے چلے جانے کی ندامت کے برابر

ابرار احمد

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 343