donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Abrar Ahmed
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* یہ سارے کھیت ، جنگل ، پھول ، میداں *

لوری

یہ سارے کھیت ، جنگل ، پھول ، میداں
یہ رستے خاک میں لیٹے ہوے
حد نظر سے تا ابد
اک دھند کی چادر میں سہمی بستیاں
اور وقت کا پھیلاؤ .....
اسی معمورہ ظلمت کے اندر
ہمارے زرد رو ناموں کے تارے ٹوٹتے ہیں
اور مدھم سی لکیریں چھوڑ جاتے ہیں
میں اس ابہام سے خوش ہوں
تمھارے نام سے خوش ہوں
ہمارے ساتھ جو کچھ وقت کر جاتا ہے
میں اس کام سے خوش ہوں 


ابرار احمد

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 348