donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Abrar Ahmed
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* آخری دن سے پہلے *

آخری دن سے پہلے

نظم

بہت دن رہ لیا کو ے ندامت میں
ہزیمت کے بہت سے وار ہم نے سہ لیے
ترا یہ شہر ، شہر جاں نہیں ہے
ترے اس شہر میں اب اور کیا رہنا
ہمارے خواب ، تیرے خار و خس میں تھے
ہمارے لفظ ، تیری پیش و پس میں تھے
کہ ہم ہر سانس
تیری دسترس میں تھے
تیرے اجلے دنوں سے ہم کو کیا حصّہ ملے گا
گدا کے ہاتھ میں
ٹوٹا ہوا کاسہ رہے گا
ہمیشہ کے لیے شاید
یہی قصّہ رہے گا
اب اس دھوکے میں کیا رہنا
بہت دن رہ لیا .........


ابرار احمد

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 370