donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Abrar Ahmed
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* روئی ہوئی آنکھ سے *

روئی ہوئی آنکھ سے
دنیا بہت صاف دکھائی دیتی ہے
بچہ بہت خوبصورت ہے
... اس کی وردی میلی ہو جاۓگی
اور باپ کا ہاتھ
اسے کسی بھی موڑ پر چھوڑ دے گا
دن بہت اجلا ہے
اسے گدلا کر دیں گے یہ ہاتھ
رات بھر ہوا چلے گی
ٹھنڈی ،تاریک ، منہ زور
رگوں میں اتر جاۓگی
پھر بھی ___
بارش ہو رہی ہے
بارش میں بھیگتے کپڑے اور راستے
مجھے اچھے لگتے ہیں
کیوں نہ بارش میں کہیں دور نکل جاؤں
لیکن رات ہو گئی ہے
اور ابدی جدائی کی سمت
کھلنے والی یہ کھڑکی
اور تمہاری آنکھیں
بھر جائیں گی اندھیرے سے ____
محبت دکھ تو دیتی ہے
لیکن یہ دکھ بہت گہرا ہے
نیند کی طرح
مٹی میں اترے ہوۓ پانی کی طرح
میرا شہر
میری مٹی بن گیا ہے
مجھے زمین مل گئی ہے
رہنے کے لئے
اور اوڑھنے کے لئے
یہ ہارا ہوا دل
ایک مرتبہ پھر
تمھارے سینے میں دھڑک لینا چاہتا ہے
تم کہاں ہو ؟
دنیا میری باتوں پر ہنستی ہے
اور میری پرانی گاڑی
چھینٹےاڑاتی ہے
جو سب سے زیادہ
میرے اپنے لباس پر پڑتے ہیں

***************

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 355