donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Adil Hayat
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* میں بڑھانا چاہتا ہوں رابطہ کچھ اوž *

 

 غزل
 
میں بڑھانا چاہتا ہوں رابطہ کچھ اور ہی
بڑھ رہا ہے درمیاں پر فاصلہ کچھ اور ہی
یوں تو ہیں لاکھوں مناظر میری آنکھ پر عیاں
ذہن میں تازہ ہے لیکن واقعہ کچھ اور ہی
سامنے آنے سے میرے کررہا ہے وہ گریز
کس طرح فطرت نے بدلا آئینہ کچھ اور ہی
رہ نما بن کر کھڑا تھا کل تلک جو راہ میں
ڈھونڈنے نکلا ہے اب وہ راستہ کچھ اور ہی
گھر کے باہر ہے بہت پرامن یوں ساری فضا
جاگتا ہے گھر کے اندر حادثہ کچھ اور ہی
چند سانسوں کے لیے بے چینیاں بڑھ تو گئیں
ہے مگر میرے مقدر میں لکھا کچھ اور ہی
ماں سے اپنی دور بھی خوش ہے بہت عادل حیات
آرہی ہے کان میں اس کی صدا کچھ اور ہی
 
***************
 
 
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 364