donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Adil Hayat
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* خود اپنے ہاتھوں پہ رکھ کر ہی اپنا س *

 

 غزل
 
 
خود اپنے ہاتھوں پہ رکھ کر ہی اپنا سر چلا جاؤں
بلائیں وہ خلوصِ دل سے تو اکثر چلا جاؤں
ابھرتے ڈوبتے سایوں سے وحشت سب کو ہوتی ہے
تو گھر کو چھوڑ دوں اپنے، کہاں ڈر کر چلا جاؤں
سب اپنی قید کی تنہائیوں میں کیسے رہتے ہیں
حصارِ جسم سے نکلوں کہیں باہر چلا جاؤں
متاعِ خواب کی صورت کوئی رہتا ہے اس دل میں
اسے میں چھوڑ دوں کیسے، کہیں کیوں کر چلا جاؤں
جو چہرے چھوڑ آیا تھا، کبھی گلیوں، محلوں میں
مجھے اب تک بلاتے ہیں، میں واپس گھر چلا جاؤں
سفر ہے شرط تو عادل، مجھے شہپر بھی مل جائے
کسی انجان منزل کی طرف اڑ کر چلا جاؤں
 
^^^^^^^^^^^^^^
 
 
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 347