* کم نہیں ہے یہ وفائوں کا صلہ میرے لئ *
غزل
کم نہیں ہے یہ وفائوں کا صلہ میرے لئے
مانگتے ہیں آج تو وہ بھی دعا میرے لئے
اُن کی آنکھوں کی قسم کھائی تھی میں اس جرم میں
ہوگیا ہے بند بابِ میکدہ میرے لئے
دیر و کعبہ سے الگ ہوں سارے غم سے بے نیاز
کم نہیں جنت سے میرا میکدہ میرے لئے
وقت کا منصور ہوں میں وقت کا سقراط ہوں
آپ نے کیا کیا لقب فرما دیا میرے لئے
چارہ گر محروم مت کر لذتِ غم سے مجھے
باعثِ تسکیں ہے دردِ لادوا میرے لئے
غیر کام آئے نہ آئے غیر پھر بھی غیر ہے
تم تو اپنے تھے بتائو کیا کیا میرے لئے
جو ازل ہی سے ہیں اپنی شکل سے نا آشنا
لے کے وہ آئے ہیں احکم آئینہ میرے لئے
احکم غازیپوری
55/4, Cowes Ghat Road, Shibpur
Howrah-711102
Mob: 9903956036 / 9335041083
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|