* اک عمر کے بعد مسکراکر *
اک عمر کے بعد مسکراکر
تونے تو مجھے رلا دیا ہے
اُس وقت کا میں حساب کیا دوں
جو تیرے بغیر کٹ گیا ہے
کچھ کھیل نہیں ہے عشق کرنا
یہ زندگی بھر کا رت جگا ہے
میرے ہی نقوش پا سے سج کر
صحرا مرا نام پوچھتا ہے
مٹی سے اگر بنا تھا آدم
انساں تو پیار سے بنا ہے
٭٭٭
|