* ملول چہرے شکستہ آنگن یہ روتی صبحی *
(احمد رئیس( پاکستان)
اداس بستی
ملول چہرے
شکستہ آنگن
یہ روتی صبحیں
یہ بھائی، بہنوں کو ڈھونڈتے ہیں
یہ بہنیں بھائی کی منتظر ہیں
یہ بچے
مائوں کی لوریاں کے لئے ترستے
یہ باپ
مائوں کی لوریاں کے لئے ترستے
یہ باپ
بچوںکے رزق کے واسطے بھٹکتے
یہ کیسی دنیا ہے
کیسا منظر
کہ آگ، شعلے ہیں
گولیاں ہیں
مگر نہ ہاتھوں میں
روٹیاں ہیں!!
٭٭٭
|