donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ahmed Fareed
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* یہاں رسم غم کا، فروغ درد کا سلسلہ ہ *
یہاں رسم غم کا، فروغ درد کا سلسلہ ہی نہیں رہا
تیرے بعد اب کسی دل میں پیار کا حوصلہ ہی نہیں رہا
تو جہاں سے بچھڑا تھا آج بھی میں وہیں کھڑا ہوں اے جان جاں
تیرے بعد تو میرے سامنے کوئی راستہ ہی نہیں رہا
میرا چہرہ گر کے چٹخ گیا، میرا دل غموں سے تڑخ گیا
وہ غرور عہد جمال کیا، میرا آئینہ ہی نہیں رہا
میرا نیل عصر یہ کہہ کے مجھے نگل گیا میرے سامنے
کہ اب اس کے دست ضعیف میں تو کوئی عصا ہی نہیں رہا
کبھی کھُل کے ہنسنا تو کیا کہ خود سے لپٹ کے رو بھی نہیں سکے
بڑے دن ہوئے ہیں فرید خود سے مکالمہ ہی نہیں رہا
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 325