donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ahmed Zafar
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* رہیں گی ساتھ مرے مہربانیاں اس کی *
رہیں گی ساتھ مرے مہربانیاں اس کی
کہ حسنِ گل نے دکھائی جھلکیاں اس کی 
صبا کے ہاتھ میں آیا ہے نامۂ رنگیں 
لکھی ہیں جس میں سلیقے سے خوبیاں اس کی 
اسی کے دم سے کسی دشت میں رمِ آہو 
زمیں کے طشت میں پھولوں کی پتیاں اس کی 
نجات نام ہے اس کا ، حیات اس سے ہے 
کہ جسم و جاں کی عبارت ہے ترجماں اس کی 
مری حیات کا محور وہی دیار رہے 
کہ موسموں کا وہ موسم جہاں بہار رہے 
مدینہ عرش کی جانب ہے رہگزر کوئی 
اسی کی سمت نظر میری بار بار رہے 
یہ فخر کم ہے ؟ کہ میں انہی کی امت میں 
کہ سائلوں پہ کرم جن کے بے شمار رہے 
وہ میرے خواب میں آئیں گے سوچتا ہوں میں 
وہ جن کے غم میں مری آنکھ اشکبار رہے 
کرم کی ایک نظر اس جہان پر آقا 
کہ غمزدہ نہ یہاں کوئی سوگوار رہے
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 340