donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ahsan Khusru
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* چیز یہ تو نہیں سنانے کی *
غزل

چیز یہ تو نہیں سنانے کی
ہے تمنا تمہیں جو پانے کی
حق اُسے ناپسند ہوتا ہے
ہے یہ عادت عجب زمانے کی
گھر سے یوں بھی مرے ، چلے جاتے
کیا تھی حاجت تمہیں بہانے کی
لٹ گیا عشق میں جو اُس کو اب
کیا ضرورت ہے آزمانے کی
سن کے میں بھی اُسی پہ راضی ہوں
ٹھان لی تو نے گر ستانے کی
تو جسے پھر ہنسا نہیں سکتا
کر نہ کوشش اُسے رلانے کی
وصف کیا ، کیا ہنر ہے احساں میں
مت کرو بات اُس دِوانے کی

احسان خسرو

 Vill & Po. Makrampur
Via: Pandaul
Madhubani (Bihar)
Mob: 9097472038
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 322