donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ahsan Khusru
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* چاہتا ہوں تجھے میں پانا بھی *
غزل

چاہتا ہوں تجھے میں پانا بھی
ہے مگر سامنے زمانہ بھی
اور کتنا یہاں رہے گا تو
چاہئے اب جہاں سے جانا بھی
ہے اگر آرزوئے وصل تو پھر
چاہئے جوئے شیر لانا بھی
ہے حقیقت ترا بیاں لیکن
کہتے کچھ لوگ اُسے فسانہ بھی
کرلیا آپ نے اسیرِ زلف
تھا غضب آپ کا بلانا بھی
ہے گریزاں بھی یار آنے سے
اور چاہے بہ شوق آنا بھی
مدتوں بعد میں تجھے احساں
آج سمجھا بھی اور مانا بھی

احسان خسرو

Vill & Po. Makrampur, Via: Pandaul
Madhubani (Bihar)
Mob: 9097472038
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 326