* چلنا ہے ساری عمر ترے نقشِ پا کے سات *
غزل
چلنا ہے ساری عمر ترے نقشِ پا کے ساتھ
اب چاہے جو سلوک ہو میری وفا کے ساتھ
ظلم وستم کی دھوپ تو لے لے گی میری جان
رہناپڑے گا اب مجھے کالی گھٹا کے ساتھ
اچھی ہو یا بُری کوئی پہچان تو ملے
جینا ہے اب مجھے یہاں اپنی ادا کے ساتھ
احسان ہم تمہارا نہ بھولیں گے عمر بھر
کرتے رہیں گے یاد تمہیں ہم دعا کے ساتھ
احسان دور ہی سے کرو تم انہیں سلام
اڑتے ہیں جو غبار کی صورت ہوا کے ساتھ
احسان مکرم پوری
Vill & Po. Makrampur, Via: Pandaul
Madhubani (Bihar)
Mob: 9560965918 / 9873100858
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|