donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ahtesham Ali
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* بازار کے گرتے ہوئے داموں کی طرح تھ *
بازار کے گرتے ہوئے داموں کی طرح تھے
ہم کانچ کے ٹوٹے ہوئے جاموں کی طرح تھے 
وہ مثل صبا پھرتا تھا اُس شہر میں لیکن 
ہم ریت پہ لکھے ہوئے ناموں کی طرح تھے 
جو لکھے گئے تھے مگر اُن تک نہیں پہنچے 
ہم لوگ کچھ ایسے ہی پیاموں کی طرح تھے 
کیوں کہتے ہم اُس دیس کے باشندوں کو آزاد 
جس دیس کے حاکم بھی غلاموں کی طرح تھے
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 327