* اب خوشی میں بھی کوئی خوشی ہی نہیں *
غزل
اب خوشی میں بھی کوئی خوشی ہی نہیں
زندگی تیرے بِن ، زندگی ہی نہیں
یوں تو سورج بھی ہے ، چاند تارے بھی ہیں
صحنِ دل میں مگر روشنی ہی نہیں
درد سینے میں پھر برف سا جم گیا
خشک آنکھوں میں کوئی نمی ہی نہیں
دوستی کو ہماری نظر لگ گئی
جلنے والوں کی جگ میں کمی ہی نہیں
کچھ زباں پر مگر اور کچھ دل میں ہے
آپ میں پہلی سی سادگی ہی نہیں
اس قدر شور یادوں نے برپا کیا
ہم ہیں تنہا مگر خامشی ہی نہیں
حادثے ساتھ موناؔ چلے دم بہ دم
درد میرے لئے اجنبی ہی نہیں
ایلزابیتھ کرائن موناؔ
93, Methodist Colony
Opp. Kunwar Rani Apts.
Begumpet
Hyderabad-500016
Mob: 9849183498
Ph:040-23402848
monaliza.hyd@gmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
***** |