donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ain Tabish
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* حیات سوختہ ساماں اک استعارۂ شام *
عین تابش

نام: عین الحق ، ولدیت:سید انوار الحق شہودی ،تاریخ پیدائش :۲۶؍ دسمبر۱۹۵۸ء ، تعلیم: ایم اے (انگلش) پی ایچ ڈی ،وطن ۔سہسرام پتہ : آمداری ہائوس، شاہ ہارون ، سہسرام ۔پیشہ :درس و تدریس (مرزا غالب کالج ،گیا)تصانیف:1 ۔ رات کے آخر ہوتے ہوتے (شعری مجموعہ )2 ۔ ہاتھ ہمارے قلم ہوئے (شعری مجموعہ)۔3 ۔ اس خوشبو کا یہ قصہ ہے( شعری مجموعہ)4 ۔ نازش سہسرامی اور حرفِ تمنا

حیات سوختہ ساماں اک استعارۂ شام
 چمک چمک کے بجھا ہے کوئی ستارۂ شام
بجھا رہے ہیں چراغ شگفتگی بہار
سمجھ چکے ہیں بہت ہم بھی یہ اشارۂ شام
کسی کو فائدہ شام خوش خصال ملا
کسی کے حصے میں لکھا گیا خسارۂ شام
اسی قدر ہے حیات و اجل کے بیچ کا فرق
یہ ایک دھوپ کا دریا وہ اک کنارۂ شام
جُنوں کی بزم سجی ہے اسی کے سائے میں
 کہ ہم تو گرنے نہیں دیں گے یہ منارۂ شام
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 422