* مرامِ خلقت ، مرادِ قدرت تمہاری ذی *
نعت پاک
مرامِ خلقت ، مرادِ قدرت تمہاری ذیشان ذات آقاؐ
تمہی سزاوارِ آرزو ہو ، تمہی ہو اہلِ صفات آقاؐ
تمہاری رحمت کی برکتیں ہیں ، ہر اک زمیں پر ہر آسماں پر
تمہی ہو روح و روانِ ہستی، تمہارے دم سے ثبات آقاؐ
تمہارے خلقِ عظیم تر پر نثار ہے آبروئے گلشن
خزینۂ علم و گنجِ حکمت ، تمہاری ہر ایک بات آقاؐ
خدائے قدوس و لم یزل کے رسولؐ ہو تم حبیبؐ ہو تم
تمہاری خاطر تمام کچھ ہے ، تمہاری ہے کائنات آقاؐ
بہ حکم مہ کو دو نیم کرنا ، وہ سنگریزوں کا کلمہ پڑھنا
بہت معلّٰی ہیں مرتفع ہیں تمہارے یہ معجزات آقاؐ
تبرّکِ رشکِ قند اِدھر بھی ، تبسم دلنواز اِدھر بھی
کے بدلے دن کی صباحتوں میں مرے نصیبوں کی رات آقاؐ
بہ اہتمامِ خلوص و جذبہ ، ثنا کے کچھ پھول نذر کرنے
کھڑی ہے عاشیؔ سمن بداماں، اِدھر بھی ہو التفات آقاؐ
عائشہ بیگ عاشی
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|