* یہ ساری محبت اُسی کے لئے ہے *
حمد
یہ ساری محبت اُسی کے لئے ہے
مری جاں امانت اُسی کے لئے ہے
وہ خالق ہے میرا ، وہ مالک ہے میرا
یہ سجدے عبادت اُسی کے لئے ہے
جو کرتا ہے نیندیں عبادت میں قرباں
دل و جاں کی راحت اُسی کے لئے ہے
جو بندہ گنہ سے بچائے گا خود کو
خدا کی عنایت اُسی کے لئے ہے
یہ کلیوں کا کھلنا یہ دلکش بہاریں
نظاروں سے رغبت اُسی کے لئے ہے
دل و جاں سے کوئی جو ہوجائے اُس کا
دو عالم کی دولت اُسی کے لئے ہے
جو دیتا ہے پتھر میں کیڑوں کو روزی
عائشہ ساری مدحت اُسی کے لئے ہے
عائشہ خاتون
Madni Guest House, Main Road, Azad Nagar
Jamshedpur-832110 (Jharkhand)
Mob: 9835510616
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|