donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Aitbar Sajid
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* رابطے رشتے نہ دیوار نہ در سے اس کے *
رابطے رشتے نہ دیوار نہ در سے اس کے

کیسے آگاہ کوئی ہوگا ہنر سے اس کے

بے سبب کیسے کوئی اس کی گواہی دے گا

لوگ اگ آئیں حمایت میں کدھر سے اس کے

کچھ ہمیں بھی نہ رہا بات سمجھنے کا شعور

کچھ اشارے بھی نہیں صاف ادھر اس کے

فیض اس نخیلِ تمنا سے ہزاروں کو ملا

ہم ہی محروم رہے برگ و ثمر سے اس کے

آج تک یاد ہے وہ شامِ جدائی ساجد

اٹھ کے جس حال میں ہم آئے ہیں در سے اس کے
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 387