* ننگی چھاتیوں پہ وحشی انگلیوں کے د *
علیم صبا نویدی( چنئی)
ننگی چھاتیوں پہ
وحشی انگلیوں کے داغ
بوسوں کے خونی نشاں
درندگی کا رقص
دودھ پیتے بچوں کی لاشیں
غربت زدہ جسموں پہ ناچتی مکھیاں
گائوں گائوں
بستی بستی شعلوں کا کھیل
شہر شہر
قانون کے ہاتھوں میں
خونی تلواریں
مردہ بہار یں
احساس ، انسانیت
بھائی چارہ ، محبتیں سب مقتول
قتل گاہوں کی معراج
دجّالی فتنوں کا عروج
٭٭٭
|