donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Aleena Itrat
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* فریب کھایا تو پھر زیست پر عذاب اتر *
غزل 

فریب کھایا تو پھر زیست پر عذاب اترے 
وہ کیا گیا کہ محبّت کے سارے خواب اترے 

وہ جان و دل میں اترتا رہا سکوں بن کر 
تھا قرب ایسا رگ و جاں میں ماہتاب اترے 

میں جیسے رات کی رانی کی بھینی خوشبو ہوں 
طلوع صبح تصوّر کا خواب خواب اترے

تھی زرد شاخ تھا موسم بھی آج پت جھڑ کا 
کہاں سے آج وہ پھر صورت گلاب اترے 

ڈھلی جو شام تو مجھ میں سمٹ گیا جیسے 
قرار پانے سمندر مے میں آفتاب اترے 

علینا رات کے دامن میں کچھ دعایں رکھے 
افق پہ صبح کی لالی ہو اور جواب اترے 

______علینا عترت رضوی _______
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 488