* ایک خوفزدہ شخص کے لئے *
ایک خوفزدہ شخص کے لئے
کیا سوچ کر
اس نے اپنے چہرے پر
خراشیں ڈالیں؟
اس کی آنکھیں
ایک وقت میں
کسی ایک نقطے پر
جمتی ہی نہیں ہیں
خوف نے اسے
خواب اور بیداری کی سرحد پر
لا چھوڑا ہے
... urdu poem by Ali Baba Taj, Quetta ...
علی بابا تاج - کوئٹہ
**************** |