donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ali Baba Taj
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* بلاعنوان *
بلاعنوان

1. 

آہستہ آہستہ 

نفرت

زیادہ تیزی سے

موت کی طرف لے جاتی ہے



2. 

چونکہ ہم نے

خود کو 

حق جانا ہے

لہذا

خدا سے اپنے

دشمنوں کی تباہی مانگتے ہیں



3. 

یہ بستی اجڑے گی ہی

کہ لوگ

اپنی نیکیوں پر

نادم ہیں

اور 

دوسروںکے ساتھ 

کئے گئے برے کاموں کو 

زور سے

کہتے ہیں

میں نے اچھا کیا



4. 

ہر کوئی داد طلب ہے

جاں بلب ہے



5. 

یہ شخص مسجد کے دروازے سے

کیوںلوٹ آیا؟

ارے ہاں 

یہ تو دوسروں کی ہے

اب اسے کافی دیر تک

اپنی مسجد ڈھونڈنی پڑے گی



6.

ظاہر کا اتنا خیال ہے 

کہ اسے

یہ پتہ ہی نہ چلا 

کہ 

کراہت اس کے چہرے پر پھیل چکی...



7.

پورا جھوٹ

اور

آدھا سچ 

بول کر

اس کا حافظہ

اس سے

کچھ 

کہنے سے

کتراتا ہے



8.

دروازے سبھی بند ہیں

مجھے خارتاروں کے قریب 

مت لے جا

دیواروں نے میرے دیکنھے کی صلاحیت کو

محدود کرلیا

کھڑکیوں اور روشندانوں سے

ہوائیں روشنی لاتی ہیں

لیکن کتنی؟

ارے یار

پرندوں کو کچھ نہ بول



9.

دو جمع دو

ہمیشہ ہی زیادہ ہوتے ہیں

جمع ہونے سے



10. 

بہت دور جا کے

مجھے خیال آیا

سفر کو جاری رکھنا ہے



11. 

یار تم اتنے شرمندہ کیوں ہو

جب تم

معاف کردیئے گئے ہو



12.

میرے دوست

سیف الدین بوہرہ

کہتے تھے

تاج بھائی!

دسترخوان پر لقمہ اٹھاتے

لوگوں کے بارے میں

اندازہ لگانا

مشکل نہیں رہتا



13.

ہم راہ چلتے میں بھی

کیوں چھپاتے ہیں

اپنا آپ



14.

اور میں نے 

اپنا

لکھا مٹا دیا

جب جانا

سچ لکھا ہے



15.

جی کرتا ہے

سب کو سنوں

کیونکہ 

لگتا ہے

کہ مجھے کوئی نہیں سنے گا

.....
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 306