* اور پھر میں نے جب یہ سوچا *
مشکل
اور پھر میں نے
جب یہ سوچا
کچھ لکھنا ہے
لکھتے لکھتے
حرف اور لفظ کو کاٹا
سوچوں تو حاصل کیا ہے؟ء
ڈرتے رہنا
خوش ہونا
خاموشی کی اوٹ میں رہنا
اور پھر سے
گھنٹوں
بولتے رہنا
پھر بھی تنہائی میں
کیسا ہے
اشکوں کا بہنا؟ء
غم ہے
مشکل
بہلانا جس کا
علی بابا تاج
کوئٹہ- پاکستان
|