* کچھ کتابیں کہ جن کو پڑھنا تھا *
کچھ کتابیں کہ جن کو پڑھنا تھا
وہ بھی اب تک یونہی پڑی ہیں کہیں
صرف دو چار ہی ورق پلٹے
دل کو پھر یہ خیال آنے لگا
سارے صفحوں کو چھوڑ دوں ایسے
منجمد سلسلوں میں ہلچل ہو
غم کے صحراؤں میں بھی جل تھل ہو
زندگی کا سبھی ادھورا پن
تم چلے آؤ تو مکمل ہو
|