donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Amar Ezazi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* میں تو قطرہ تھا مجھے آبِ رواں کس نے &# *
غزل

میں تو قطرہ تھا مجھے آبِ رواں کس نے کیا؟
ذرۂ ناچیز کو برقِ تپاں کس نے کیا؟
تونے بارش دی، زمیں دی، بیل، ہل، سب کچھ دیا
پھربھی تیرے بے مکیں گھر کو مکاں کس نے کیا؟
مالکِ لوح و قلم تو تھا تو پھر کاتب تھا کون؟
زندگی کو اِس قدر سنگِ گراں کس نے کیا؟
کردیا ظاہر تو پھر افسانہ کیوں بننے دیا؟
میں تو پوشیدہ کہانی تھا بیاں کس نے کیا؟
اپنی محنت بانجھ دھرتی پر تو میں نے گاڑ دی
میری اس جاں کاہ محنت کو زباں کس نے کیا؟
میں نے مانگے کے دیئے سے گھر کیا روشن مگر
گھر کی تاریکی کو باہر پھر عیاں کس نے کیا؟
میں پگھل جائوں گا کاغذ کی طرح سوچا نہ تھا
دھوپ کی چھتری پہ بارش کا گماں کس نے کیا؟

 (امر اعزازی (غلام جیلانی

1/7-A/7, J.K.Ghosh Road, Belgachia
Kolkata-700037
Mob: 9331988789
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 383