|
* عرش و زمیں پہ نور کی وہ شان آپؐ ہیں *
نعت پاک
عرش و زمیں پہ نور کی وہ شان آپؐ ہیں
فرمانِ رب ہے فطرتِ عرفان آپؐ ہیں
تعظیم سے جھکائے فرشتوں نے اپنے سر
دونوں جہاں میں صاحبِ ذیشان آپؐ ہیں
اپنے رسول سے یہ خدا نے کیا کلام
امت کی مغفرت کا بھی سامان آپؐ ہیں
جنت میں لے کے جائیں گے سب کو رسولِ پاکؐ
دل کی عقیدتوں کا وہ رجحان آپؐ ہیں
ایمان و حق کی راہ میں ظلمت کے درمیاں
شمعِ وفا کی ضو کا بھی میزان آپؐ ہیں
ہر رنگ کے گلوں سے معطر زمین پر
رب کی محبتوں کا گلستان آپؐ ہیں
رحمت بنا کے بھیجا خدا نے جسے انا
وہ ذی وقار دولتِ ایمان آپؐ ہیں
انا سلیم
38/8.T,11, A, Nai Abadi
Eidgah Katghar, Agra - 1 (U.P)
Mob: 9359332260
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|