|
* کلی کو حسن تو پھولوں کو بھی شباب دی *
حمد
کلی کو حسن تو پھولوں کو بھی شباب دیا
خدا نے چاہا تو گلشن کو بے حساب دیا
رہِ وفا کی سبھی مشکلیں ہوئیں آساں
سیاہ شب کے مسافر کو ماہتاب دیا
خدا نے ماضیِ باطل کے سب سوالوں کا
کتابِ نور کی تحریر میں جواب دیا
ترا کرم ترا احسان ہم پہ ہے مولیٰ
ہماری زیست کی ظلمت کو آفتاب دیا
ہے شکر تیرا کہ تونے ہمارے ہاتھوں میں
وہ رحمتوں کا خزانہ بھی لاجواب دیا
اسی کی حمد و ثنا کر انا کہ جس نے ہمیں
جہاں میں اشرفِ مخلوق کا خطاب دیا
انا سلیم
38/8.T,11, A, Nai Abadi
Eidgah Katghar, Agra - 1 (U.P)
Mob: 9359332260
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
…………………………………… |
|