* کوئی ثانی نہیں اِس بات میں آقاؐ تی *
نعت پاک
کوئی ثانی نہیں اِس بات میں آقاؐ تیرا
ہے خداوندِ جہاں ، چاہنے والا تیرا
میں ترے جسم معطر کی کروں کیا تعریف
بوئے گل سے بھی ہے بڑھ چڑھ کے پسینہ تیرا
روزِ محشر سے ڈریں گے نہ ترے متوالے
اُن کو کافی ہے سرِ حشر سہارا تیرا
تجھ کو اللہ نے بلوایا سرِ عرشِ بریں
اِس طرح اور بھی اونچا ہوا رتبہ تیرا
میرے آقاؐ مجھے اِس نعمتِ عظمیٰ سے نواز
دل میں الفت رہے سر میں رہے سودا تیرا
ڈاکٹر) انجمن آرا انجم)
Opp. Jittati House, Millat Nagar, Dodh pur
Aligarh- 202002 (U.P)
Mob: 8411003139 , 8439280656
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|