* ظلمتوں کا چھا جانا *
(ڈاکٹر عقیلاحمد ہاشمی(حیدر آباد)
ظلمتوں کا چھا جانا
آسماں کا چپ رہنا
اور زمیں کی خاموشی کتنی مجرمانہ ہے!
بربریت ہے ظلم ، خونریزی
دہشت گردی ہے
اک قیامت ہے
حوصلہ پھر بھی رکھتے ہیں سر فروشی اور حمیت کا
حق و انصاف کے لئے نعرے
بے ضمیروں سے سوال کرتے ہیں
منہ چھپاتی ہے کس لئے غیرت
آدمیت ، ہو مر گئی جیسے
کھیل شیطاں کا بند کب ہوگا؟
امن
عالم میں ہو بھلا کیسے؟
خرمنِ آتشیں پہ بیٹھے ہیں
شاخ زیتون گو کہ ہاتھ میں ہے
کیا ہمارا یہی مقدر ہے
٭٭٭
|