donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Arshad Malik
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کوئی بات ایسی کیا کرو، کوئی لفظ ای *
کوئی بات ایسی کیا کرو، کوئی لفظ ایسا لکھا کرو
ملے جس سے دل کو قرار سا، کوئی شعر ایسا پڑھا کرو

سدا دکھ میں ہی نہ رکھا کرو، کبھی سُکھ بھی اس کو دیا کرو
یہ اُداس ہے کئی روز سے، مرے دل میں آ کے رہا کرو


جوکٹھن کٹھن سے ہیں راستے یہ سبھی ہیں کیوں مرے واسطے
یہ جو جل رہاہوں میں آگ میں کبھی تم بھی اس میں جلا کرو


مجھے اب تمہاری ہی آس ہے، مرا دل تمہارے ہی پاس ہے
ہے یہ جان تیرے حصار میں اسے میری جان رِہا کرو

مرا دن ہو یا مری رات ہو، ترے ہاتھ میں مرا ہاتھ ہو
ابھی جیسے تم مرے ساتھ ہو، یونہی ساتھ میرے چلا کرو
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 299