|
|
|
Shared Successfully.
|
|
|
|
* آجا ساجن ، آئی عید *
ارشد مینا نگری
آجا ساجن ، آئی عید
خوش ذوقی ماشا اللہ
خوش رنگی ماشا اللہ
خوش پوشی ماشا اللہ
تابندہ رعنائی عید
آجا ساجن ، آئی عید
اندھیارے مہتاب ہوئے
کانٹے بھی شاداب ہوئے
روشن سارے خواب ہوئے
غم ہر غم پرچھائی عید
آجا ساجن ، آئی عید
جیون اُجوَل کر لیں گے
جیون میں رنگ بھر لیں گے
جیون کے دکھ ہر لیں گے
ارشدؔ جیون دائی عید
آجا ساجن ، آئی عید
++++
|
|
|
|
|
|
|
|
|
You are Visitor Number : 264
|
|
|
|