* کوئی چہرہ نگاہوں میں نہیں ہے *
اثر فریدی
نام:ایاز الدین فریدی،ولدیت:سید عظیم الدین فریدی ،تاریخ پیدائش۔ ۲؍ اگست ۱۹۵۷ء ۔ وطن ۔محلہ برتلہ، سہسرام، ضلع رہتاس ۔پتہ:شبینہ آپٹیکل، عدالت گیٹ، پٹنہ۔۸۰۰۰۰۴،پیشہ :تجارت
کوئی چہرہ نگاہوں میں نہیں ہے
کہوں کیسے وہ آہوں میں نہیں ہے
مری قسمت میں یہ کیسا سفر ہے
کوئی سایہ بھی راہوں میں نہیں ہے
اگر کردار اب تک ہے سلامت
کشش کیوں خانقاہوں میں نہیں ہے
غریبوں کو سر آنکھوں پہ بٹھائیں
یہ جذبہ اعلیٰ جاہوں میں نہیں ہے
اثرؔ تم بات جس کی کر رہے ہو
تمہارے خیر خواہوں میں نہیں ہے
٭٭٭٭
|