donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Asghar Rizvi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* گردشِ ایام کی راہوں میں سایہ مت کر *
غزل

گردشِ ایام کی راہوں میں سایہ مت کرو
گھر کے اندر بے ادب لوگوں کو لایا مت کرو
گر نہیں رکھتے ہو تم اخلاقِ حسنہ ظرف میں
بزمِ شرفائے سخن میں آیا جایا مت کرو
تیرگی سے جنگ کا لے کر بہانہ ہر طرف
روشنی کے واسطے بستی جلایا مت کرو
کچھ تو رکھو تم ذرا پاسِ ادب اسلاف کا
تیل کی چھینٹوںسے چنگاری بجھایا مت کرو
حادثہ ہوگا یہ فطرت کا تقاضا ہے عجب
پتھروں کے روبرو آئینہ لایا مت کرو
روح زخمی ہوتی ہے رشتہ جدا ہوتا نہیں
صحن میں دیوار نفرت کا اٹھایا مت کرو
خونِ ناحق سے نہیں ہوتا ہے اصغرؔ تام جھام
تتلیوں کو مار کر گھر کو سجایا مت کرو

اصغرؔ رضوی

B-138, Bangali Bazar, Matia Burz
Kolkata-700024
Mob: 9331677090
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 329