غزل
دوسروں کے واسطے جینا پڑا
روتے روتے پھر مجھے ہنسنا پڑا
جو ستارہ ارتقا پر تھا کبھی
آسماں سے اُس کو بھی گرنا پڑا
بن نہ جائوں میں سبب رسوائی کا
ظلم جو بیجا تھا وہ سہنا پڑا
اپنے بچوں کی خوشی کے واسطے
بنکے بچہ درمیاں رہنا پڑا
پھر وہی اک خواب کے ڈر سے مجھے
رات اصغرؔ آج بھی جگنا پڑا
اصغرؔ شمیم
12/3/H/1 ۔ پٹوار بگان لین کولکاتہ۔700009 (مغربی بنگال)
asgar.ara@gmail.com
Asghar Shamim
C/o, Baitul Qasim
12/3/H/1-Patwar Bagan Lane, Kolkata-9 (W.B)
Mob. 09836224948
asgar.ara@gmail.com