donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ashraf Ali Ashraf
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جس طرف گزرے فسادی رہبروں کے آدمی *
غزل

جس طرف گزرے فسادی رہبروں کے آدمی
بن کے بے گھر رہ گئے کتنے گھروں کے آدمی
جعفر و صادق بہت سے اپنے ہی لوگوں میں ہیں
’’میرے لشکر میں چھپے ہیں دشمنوں کے آدمی‘‘
ساری دنیا ہی سمٹ کر بن گئی ہے ایک گائوں
انگلیوں کی زد میں اب ہیں فاصلوں کے آدمی
کس قدر سفاک ہوتے جارہے ہیں دیکھئے
پتھروں کے شہر میں یہ پتھروں کے آدمی
قابلِ نفرت وہی ہیں جو ہیں نفرت کے نقیب
مسجدوں کے ہوں وہ چاہے مندروں کے آدمی
شہر میں بھی کشت و خوں سے جن کو رغبت ہے بہت
وہ مہذب لوگ ہیں یا جنگلوں کے آدمی
کم سہی عنقا نہیں اشرف جہانِ سبز میں
دشت جیسے ذہن و دل کی وسعتوں کے آدمی

اشرف علی اشرف

K.F.Mansion, 2nd floor, 25, P.M.Busti 3rd bylane, Shibpur Howrah-711102
Mob: 9903069343
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 291