donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ashraf Rafi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* داتا تو ہے ایک اکیلا *
حمد

داتا تو ہے ایک اکیلا
امبر دھرتی تیرا میلا

اندر باہر تو ہی تو ہے
اول آخر تو ہی تو ہے

نہ تو جنما نہ تو جنمی
نہ تو پتا ہے نہ تو پتنی

سارے جگ کا پالن ہارا
بے چاروں کا تو ہے سہارا

تیرے داسی راجہ رانی
تیرے منگتے سارے پرانی

جس کو چاہے روٹی دے دے
جس کو چاہے کوٹھی دے دے

جگ کے سب ہیں تیرے خزانے
دے دے چاہے مانے نہ مانے

مانے نہ مانے سب کو کھلائے
پوجے نہ پوجے سب کو پلائے

تیری دیا سے ہم تیرے ہیں
پھر کیوں ہم کو غم گھیرے ہیں

تیرے نبیؐ کے چاہنے والے
ہاتھ ہیں خالی پائوں میں چھالے

سر چھائے ہیں کیسے کیسے
جیوت ہیں ہم جیسے تیسے

ہوجا کہہ دے ہوجائے گا
دین دھرم پہ چھا جائے گا
ا
شرفؔ تیرے در کی سوالی
دیکھ تو اُس کی جھولی خالی

داتا دے دے بھیک دیا کی
داتا دے دے بھیک دیا کی

 پروفیسر) اشرف رفیع)

H.No.17-7-106,
Yaqutpura, Hyderabad (A.P)
Mob: 9848207794 / Ph: 040-24577753
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 271