* درد محبت کیا ہوتا ہے تم کیا جانو *
غزل
٭………اسلم راہی
درد محبت کیا ہوتا ہے تم کیا جانو
جذبہ حلفت کیا ہوتا ہے تم کیا جانو
یہ گھر بار لوٹنے والے بتلائیں گے
شوق شہادت کیا ہوتا ہے تم کیا جانو
کاش کہ تم ہوتے اس کے انجام سے واقف
نشۂ شہرت کیا ہوتا ہے تم کیا جانو
کیسے اپنے آپ بھڑکتی ہے چنگاری
شعلۂ نفرت کیا ہوتا ہے تم کیا جانو
گرمیٔ حشر سے بچ نکلوگے تب پوچھوں گا
سایہ رحمت کیا ہوتا ہے تم کیا جانو
ہم نے قیس کی سختی اسلم راہی
پربت پربت کیا ہوتا ہے تم کیا جانو
٭٭٭٭
|