donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Asrar Jamayee
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* قانون کا لا آیا ٹاڈا میں بند کردو *
ٹاڈا میں بند کردو
( یہ نظم 1994 ء میںہوم منسٹر کے سامنے پڑھی گئی)

قانون کا لا آیا ٹاڈا میں بند کردو
سرکار نے بنایا ٹاڈا میں بند کردو
خفیہ پولیس کی بیوی شوہر سے کہہ رہی تھی
مُرغا کیوں نہ لایا ٹاڈا میں بند کردو
جب ہم پولیس کے ڈر سے اک بم پلس میں بھاگے
داروغہ ٹرٹرایا ٹاڈا میں بند کرو
کل شام وہ ہماری بیوی کو دیکھتے ہی 
دھیرے سے مسکرایا ٹاڈا میں بند کرو
وہ سرجھکائے دیکھو جو شخص جا رہا ہے
اک بم کہیں چھپایا ٹاڈا میں بند کرو
یہ دل میں سوچتا ہے دلی کو میں اڑادوں
اک شخص نے بتایا ٹاڈا میں بند کردو
اک بم بلاسٹ کرنے کی دل میں اس نے ٹھانی
کشمیر سے ہے آیا ٹاڈا میں بند کردو
ممکن ہے آر ڈی ایکس سے بم بلاسٹ کرکے 
سب کاکرے صفایا ٹاڈا میں بند کردو 
پی ایم سے لے کے سی ایم سی ایم سے لے کر ڈی ایم
ہر ایک نے بتایا ٹاڈا میں بند کردو
بوڑھا ہو یا کہ بچو بخشو نہیں کسی کو
قانون کا ہے سایا ٹاڈا میں بند کردو
گرموچھوں والا کوئی پکڑائے تو نہ پکڑو
گرداڑھی والا آیا ٹاڈا میں بند کردو
جب لوگ سو رہے تھے اک فون اس کے گھر پر
ہے ’’ دوبئی‘‘ سے آیا ٹاڈا میں بند کردو
احمد ہو نام جن کا ان سب کو جاکے پکڑو
دائود ہوگا تایا ٹاڈا میں بند کردو
مسجد گرائی جس نے اس کوکبھی نہ پکڑو 
نعرہ یہ کیوں لگایا ٹاڈا میں بند کردو
چشتیؒ کے اس چمن میں اس رام کے وطن میں
’’ راون‘‘ کا راج آیا ٹاڈا میں بند کرو
طنز و مزاح کے شاعر اسرارؔ جامعی نے
طنزاً یہ گیت گایا ٹاڈا میں بند کردو
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 398