donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Asrar Jamayee
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دیکھئے آج اخبار چناجور گرم *
چنا جور گرم

دیکھئے آج اخبار چناجور گرم
تیز الیکشن کا ہے بازار چنا جور گرم
آگئے قوم کے غمخوار چناجور گرم
لگ گیا وعدوں کا انبار چنا جور گرم
خوب کھل کھیلنے کا موسم رنگیں آیا
پانچ برسوں کا ہے تیوہار چنا جور گرم
گھر سے باہر جو نکلئے تو ہر ایک نکڑ پر
سنئے تقریر دھواں دھار چنا جور گرم
مختلف قسم کے نعروں سے گلی کوچوں کے
گونجتے ہیں دَر و دیوار چنا جور گرم
خوانچہ سر پہ لئے چیخ رہا ہے ہر دن
ہے مرا سب سے مزیدار چنا جور گرم
دَل بَدل جتنے ہیں کہتے ہیں یہ سینہ تانے
ہم ہیں غالب کی طرفدار چنا جور گرم
نوٹ جو دے گا اُسی سمت یہ جھک جائے گا
اپنا ایماں ہے لچک دار چنا جور گرم
بندہ و صاحب و محتاج و غنی ایک ہوئے
ہے عجب ووٹ کا بیوپار چنا جور گرم
ایک پُر آشوب زمانے کی ہے آمد آمد
ہیں بُرے وقت کے آثار چنا جور گرم
کل جو قاتل تھے وہی آئے مسیحا بن کر
رہئے اُن لوگوں سے ہُشیار چنا جور گرم
آہ! جنتا کا مقدر نہیں بدلے گا کبھی
بنے جس دل کی بھی سرکار چنا جور گرم
اس الیکشن کے زمانے میں تونے اسرارؔ
کیا کھلائے گل اشعار چنا جور گرم
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 439