donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Athar Jafri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اِک پُرسکون دنیا تیّا ر کر رہا *
غزل
		
اِک       پُرسکون            دنیا       تیّا ر     کر رہا       ہوں
تعمیر       گِرد           اپنے        دیوار        کر رہا      ہوں
آتی  خزاں  سے   پہلے کچھ   رنگ    پھُوٹنے    تھے 
مٹّی   میں    جلدی    جلدی       تیّار   کر رہا      ہوں
لب  بستہ   بیٹھ کر  میں سُنتا   ہوں  شور  ِ    محفل
خود  سے  میں    انجمن  کو    بیزار     کر رہا     ہوں
کانٹے   میں   چُن  رہا   ہوں    بس  راستے  سے  اپنے  
میں  دوسروں کی    رَہ   کب   پُر خار  کر رہا   ہوں
تیری      جدائیوں   میں  ہے   کار  ِ زیست     جاری
پر       کام       یہ      ضروری     بیکار     کر رہا     ہوں
ہر   سمت   ساحلوں   پر   اب   موجز ن    ہے     پانی        
میں    ڈوبتے    کنارے   کس       پار     کر رہا     ہوں
اس نے   ہی   در گزر    سے عادت   خراب   کی  ہے 
اُسکے     لیئے    خطا      میں   ہر     بار  کر رہا     ہوں
وہ    آئینے   میں   دیکھیں   میرے   جُنوں کی نُدرت
پر چھا ئیوں   سے   ِجِنکی   میں   پیار   کر رہا    ہوں
تُہمَت لگا    نہ  مجھ   پر ،  اطہر پہ   ظُلم  مت کر
کب    جُرم   سے    میں    اپنے   انکار   کر رہا    ہوں
 		                  					            اطہر جعفری		
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 345