|
* عید آئی ہے *
عید آئی ہے
ساجن آئو عید آئی ہے
ساتھ میں خوشیاں بھی لائی ہے
سونا سونا دل ہے اپنا
مہکے گی کب بزمِ تمنا
پورا ہوگا کب یہ سپنا
تیرے دل میں گھر ہو اپنا
ساری دنیا ہرجائی ہے
آئو ساجن عید آئی ہے
خوشیوں کا اک باغ لگائیں
پیار کے اُس میں پھول کھلائیں
پیار کے ایسے گیت سنائیں
لوگ یہاں کے بھول نہ جائیں
آ بھی جائو عید آئی ہے
ساجن آئو عید آئی ہے
عطیہ حسین خان
78, Jola Para Masjid Lane, Tikia Para
Howrah-711101
Mob: 9231306036
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|
|