|
* سورج ، چاند ، ستارے *
حمد
سورج ، چاند ، ستارے
پھل ، پھول ، نظارے
کھیت ، باغ ، کھلیان
بچے ، بوڑھے ، جوان
سمندر ، ندی ، کنارے
زمیں کے ذرّے سارے
انسان ، جانور ، حیوان
سب تیرے قدر دان
سب کا خالق
سب کا مالک
بنا تیرے حکم سے
پتہ نہیں ہل سکتا
بارش نہیں ہوسکتی
ہوا نہیں چل سکتی
دھوپ نہیں نکل سکتی
ہم پہلی سانس بھی نہیں لے سکتے
والدین دیئے
زندگی دی
آتی جاتی سانسیں دیں
ہے اتنا احسان ترا
ہم لکھ نہیں سکتے
کیونکہ قلم کم پڑ جائیں گے
زمین کم ہوجائے گی
اگر لکھنے لگیں احسان تیرے
ہم پر اے خدا
اے پروردگار
ہم سب ہیں تیری رحمت کے
طلب گار
عطیہ حسین خان
78, Jola Para Masjid Lane,
Tikia Para, Howrah-711101
Mob: 9231306036
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|