* ان خوابوں کو روشن کردو *
ان خوابوں کو روشن کردو
چھین لو مجھ سے میری سوچیں
میرے ذہن کو بنجر کر دو
میری آنکھیں پتھر کردو
گرچاہو تو
مجھ کو تم دیوانہ کردو
میرے جسم کے صحراؤں میں
پھول کھلاؤ’’موتی بھر دو‘‘
میرے اندھے جیون کو تم
اپنے پیار سے روشن کردو
اک لمحے کو تم بھی سوچو
میرے خواب ادھورے ہیں جو
ان خوابوں کو روشن کردو
|