donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Azam Kamal
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تیرے خوابوں میں کھونا چاہتا ہوں *
تیرے خوابوں میں کھونا چاہتا ہوں 

بہت جاگا ہوں سونا چاہتا ہوں 

تیری آنکھوں سے موتی گر رہے ہیں 

رگِ جاں میں پرونا چاہتا ہوں 

کہاں تک مصلحت سے کام لوں گا

میں کھل کر آج رونا چاہتا ہوں 

اک انگارہ اٹھا نا پڑ گیا ہے 

میں بچہ ہوں کھلونا چاہتا ہوں 

تیرے لکھے ہوئے ہر ایک خط کو 

میں اشکوں سے بھگونا چاہتا ہوں 

مری آنکھوں کی جھیلیں بھر گئی ہیں 

میں اب خود کو ڈبونا چاہتا ہوں 

منافق بن کے رہنا ہے جہاں میں 

تیرے جیسا میں ہونا چاہتا ہوں 

میں وہ مقتول ہوں جو اپنے خوں سے 

کفِ قاتل کو دھونا چاہتا ہوں 

کھلیں گے پھول آزادی کے اعظم 

لہو کی فصل بونا چاہتا ہوں
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 281