donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Azam Kamal
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* خواب کیسے دیکھوں گا *
خواب کیسے دیکھوں گا

آنکھ کی حویلی سے 

خواب نے گرہ کھولی 

خواب کا بھروسہ کیا 

خواب ٹوٹ سکتا ہے 

خواب ٹوٹ جائے تو

کروٹیں بدلتا ہوں 

کروٹیں بدلتے ہی 

اپنی رات کٹتی ہے 

رات کا بھروسہ کیا 

رات تو ادھاری ہے 

مجھ پر قرض بھاری ہے 

رات کا بھروسہ کیا 

رات کے گزرتے ہی 

صبح شام اچانک میں 

خود سے گفتگو کرکے 

اک سوال کرتا ہوں 

اک جواب کی خاطر 

رات کو بلانا ہے 

رات کی ضرورت ہے 

رات گر نہ آئی تو

خواب کیسے دیکھوں گا 

خواب کے سہارے پر 

میری سانس چلتی ہے 

میری نبض ڈوبی تو! 

خواب کیسے دیکھوں گا
******
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 296