سورۂ اِخلاص
(منظوم ترجمانی)
عزیز بلگامی
(پڑھوں میں) نام سے اللہ کے ،(بصد’’ اِخلاص‘‘)
(یہ سورہ تحفہ) ہے رحمن اور رحیم( کا خاص)
(مرے حبیبؐ …!یہ)کہہ دیجیے (زمانے سے)
(بتائیے گا جہاں کو،مقامِ رب کیا ہے)
(وہ میرا رب )،میرا اللہ ہے،’ احد ‘ہے وہ
وہ بے نیاز ہے ، محتاج ہم، ’صمد‘ ہے وہ
کسی کا باپ ہے وہ، نَے ، کسی کا بیٹا ہے
’کُفو‘ نہ کوئی ،نہ ’ہمسر‘، نہ اُس کے جیسا ہے
…