غزل
حسن ندرت نہیں تو پھر کیا ہے
عشق وحشت نہیں تو پھر کیا ہے
سنگِ در آپ کا جبیں میری
یہ اطاعت نہیں تو پھر کیا ہے
مانگنا بارہا دعائوں کا
یہ محبت نہیں تو پھر کیا ہے
آپ کو ہم نے دیوتا مانا
یہ عقیدت نہیں تو پھر کیا ہے
سوچے سمجھے بغیر دل دینا
یہ حماقت نہیں تو پھر کیا ہے
خلق و آداب انکسار اخلاص
یہ کرامت نہیں تو پھر کیا ہے
جو بھی مانگا وہ مل رہا ہے عزیز
یہ عنایت نہیں تو پھر کیا ہے
عزیزمحبوب
H.No. 20-5-182
Quazipura
Hyderabad-500065
Ph: 040-24576020
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++