نعت پاک
عام ہے آپ کا فیضان رسول عربیؐ
آپ پر صدقے مری جان رسول عربیؐ
مجھ پہ سرکار کا ہر وقت کرم رہتا ہے
کیوں نہ ہوں آپؐ پہ قربان رسول عربیؐ
آپؐ ہیں نورِ خدا ، ذاتِ خدا کا مظہر
آپؐ ہی ہیں مرا ایمان رسول عربیؐ
آنکھ جب بند کروں آپؐ کا جلوہ دیکھوں
ایسا ہر وقت ہو فیضان رسول عربیؐ
وقتِ آخر رہے بس نام محمدؐ لب پر
اتنے باقی رہیں اوسان رسول عربیؐ
مرحبا صل علیٰ آپؐ کا کہنا کیا ہے
دے رہا ہے صدا قرآن رسول عربیؐ
موت بھی آئے عزیزہ کو درِ آقاؐ پر
ہے یہی آخری ارمان رسول عربیؐ
عزیزہ محبوب
H.No. 20-5-182, Quazipura
Hyderabad-500065
Ph: 040-24576020
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………